...

کے الیکٹرک نے رات گئے بجلی بندش کو معمول بنالیا، شہر میں 14 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ

تشکر نیوز: کراچی میں شدید گرمی کے دوران بھی کے الیکٹرک کی جانب سے بعض علاقوں میں 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

شہر میں رات 2 بجے کے بعد بھی متعدد علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ معمول بن گیا ہے۔

وطن کی حرمت پر قربان سپاہی ہارون ولیم کی آخری رسومات سینٹ پال چرچ راولپنڈی میں ادا

کراچی کے علاقے لیاری، کیماڑی سرجانی، بلدیہ ٹاؤن اور اورنگی میں 12 سے 14 گھنٹے، گذری، کورنگی، اللہ والا ٹاؤن، ریلوے کالونی، لانڈھی اورلیاقت آباد میں 10 گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر ملیر، میمن گوٹھ، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد میں بھی 12 گھنٹے سے زائد جب کہ قیوم آباد، شادمان اور سرجانی میں 10گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

 

 

67 / 100

One thought on “کے الیکٹرک نے رات گئے بجلی بندش کو معمول بنالیا، شہر میں 14 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.