ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں سے متعلق اعداد وشمارجاری

تشکر نیوز: ادارہ شماریات پاکستان نے سیمنٹ کی قیمتوں سے متعلق تازہ اعداد وشمارجاری کردیے۔

ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق گوجرانوالہ میں سیمنٹ کی بوری سب سے مہنگی 1340 روپے کی ہو گئی۔ گوجرانوالہ میں سیمنٹ کی بوری کا بھاؤ ایک سال میں 17.50 فیصد بڑھا ہے۔

چین میں 23 سالہ دوشیزہ نے 80 سالہ شخص سے شادی رچالی

ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی بوری کی اوسط قیمت 1300روپے رہی۔ ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی قیمت 1 سال میں 15 فیصد بڑھی ہے۔

ملک کے جنوبی حصے میں سیمنٹ کی بوری کی اوسط قیمت 3.5 فیصد اضافے سے 1204 روپے ہے۔ کراچی میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت 20 جون کو 1166 روپے تھی۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ میں سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ( ایف ای ڈی ) کی شرح میں اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ فیصلے کے مطابق سیمنٹ پر ایف ای ڈی 2 روپے کلو سے بڑھا کر 3 روپے کلو کر دیا گیا۔ مجوزہ فیصلے کے اطلاق سے ہی سیمنٹ کی فی بوری قیمت میں مزید کم از کم 50 روپے اضافے کا امکان ہے۔

 

 

62 / 100

One thought on “ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں سے متعلق اعداد وشمارجاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!