آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چینی وزیر لیوجیان چاؤ کی ملاقات

تشکر نیوز: چیف آف آرمی سٹاف ( سی او اے ایس ) جنرل عاصم منیر سے چین کے وزیر بین الاقوامی ڈیپارٹمنٹ لیوجیان چاؤ نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق جمعہ کو پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر سے چینی وزیر لیوجیان چاؤ نے ملاقات کی جس کے دوران سی پیک پر پیشرفت سمیت باہمی دلچسپی کے تمام امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کرم میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 5 جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور چینی وزیر کی ملاقات میں علاقائی امن اور استحکام کے معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

 

 

ملاقات کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

54 / 100

One thought on “آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چینی وزیر لیوجیان چاؤ کی ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!