تشکر نیوز: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پر اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کریک ڈاؤن جاری ہے۔ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موبائل فونز چھیننے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے قبضے سے غیر قانونی پستول، چھینے گئے موبائل فونز، نقدی رقم، اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم کی شناخت فہد عرف جنید ولد محمد اسلم کے نام سے ہوئی، جس نے نیو کراچی، سر سید، اور خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔
گلبرگ میں پیٹرول پمپ مینیجر اور ڈرائیور فائرنگ سے زخمی، 90 لاکھ روپے محفوظ
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ مزید یہ کہ ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے اور وہ متعدد بار جیل جا چکا ہے۔