شہداء کے اہلخانہ کا عید پر خصوصی پیغام،پوری قوم کا سلام

تشکر نیوز: عید کے موقع پر شہداء کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی یادیں تازہ کی  جنہوں نے اپنا سب کچھ وطن پر نچھاور کر دیا۔

عیدالاضحی کے موقع پر حوالدار کاشف ضیاء شہید کی بیٹی نے کہا کہ میرے والد جب عید پر آتے تھے تو ہم تینوں بہن بھائیوں کے لیے کپڑے، چوڑیاں اور مہندی لے کر آتے، والد کی شہادت کے بعد آٹھ عیدیں گزر چکی ہیں لیکن ہمیں آج بھی ان کی بہت یاد آتی ہے۔

غازیان وطن کو سلام، وطن سے محبت کی ایک اورداستان

بیوہ حوالدار کاشف ضیاء شہید نے کہا کہ میرے شوہر بہت اچھے انسان تھے اور ہمیں خاص طور پر عید کے موقع پر ان کی بہت کمی محسوس ہوتی ہے، انہوں نے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور یہ ہمارے لیے باعث فخر ہے۔

شہد کے والد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے نے اپنے وطن کی خاطر جان دی اور شہادت کا رتبہ حاصل کیا، ان شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہی ہم اپنے گھروں میں چین سے زندگی بسر کررہے ہیں، آخری بار جب میرا بیٹا عید پر آیا تو واپس جاتے ہوئے تین بار وہ پلٹا اور اپنی دو سالہ بیٹی کے ماتھے پر بوسا دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہی ہم اپنے گھروں میں چین سے زندگی بسر کررہے ہیں، اللّٰہ تعالیٰ میرے بیٹے کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے، آمین۔

حوالدار شفیق شہید کے لواحقین کا اظہار خیال

عیدالاضحی کے موقع پر حوالدار شفیق شہید کی بیٹی نے کہا کہ مجھے فخر ہے اپنے بابا کے شہید ہونے پر، وہ جب بھی عید پر آتے تو ہمارے لئے بہت سے تحفے لیکر آتے اور ہمیں گھمانے بھی لیکر جاتے تھے، حوالدار شفیق شہید کی بیوہ نے کہا کہ عید کے اس موقع پر شفیق کے بغیر دکھ بھی ہے لیکن انہیں شہادت کا رتبہ ملنے پر خوشی بھی ہے، ہمیں پاک فوج اور اپنی قوم پر فخر ہے جو کسی بھی موقع پر اپنے شہداء اور غزیوں کو نہیں بھولتے۔

نائیک شکیل شہید کی بیوہ نے کہا کہ میرے شوہر کو پاکستان سے لازوال محبت تھی، کیونکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ شہید کی بیٹی نے کہا کہ بابا جب شہید ہوئے تو میں بہت چھوٹی تھی لیکن مجھے ان کی بہت یاد آتی ہے، میرے بابا کی طرح مجھے بھی اپنے ملک کی خاطر جان دینا پڑی تو میں پیچھے نہیں ہٹوں گی

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے

سپاہی عامر شہید کے بیٹے نے کہا کہ جب عید آتی ہے تو مجھے اپنے بابا کی بہت یاد آتی ہے، شہید کی بیوہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہادت کا رتبہ صرف اپنے خاص لوگوں کو ہی عطا کرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اپنے شوہر کی شہادت پر فخر ہے، پوری قوم پاک فوج کے شانے بشانہ کھڑی ہے، میں دشمنوں کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ میرے جیسی ماں بیٹیاں اس قوم کی خاطر ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ میرا قوم کیلئے پیغام ہے کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

 

 

67 / 100

2 thoughts on “شہداء کے اہلخانہ کا عید پر خصوصی پیغام،پوری قوم کا سلام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!