پاک فوج اور پنجاب رینجرز کے جوان عید پر فرض کی ادائیگی نبھانے میں مصروف

تشکر نیوز: عید الاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر جہاں ہر طرف خوشیاں ہیں لوگ اپنے پیاروں کیساتھ منارہے ہیں تو دوسری طرف پاک فوج اور رینجرز کے جوان اپنے پیاروں سے دورملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہیں۔

عید کے موقع پر پاک فوج کے جوان انٹرنیشنل بارڈر پر جبکہ رینجرز کے جوان زیرو لائن پر تعینات ہو کر سرحدوں کی حفاظت کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

عید کے پُرمسرت موقع پر سیاچن میں تعینات پاک فوج کے جوانوں کو سلام

جوانوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عید پر  گھر والوں کی بہت یاد آتی ہے لیکن یہ ملک بھی ہمارا ہے اور ہم نے ہی اسی ملک کےلیے قربانیاں دینی ہیں، آج ہم بارڈر پر کھڑے ہیں تو ہمیں فخر محسوس ہوتا ہے کہ ہم ملک کی حفاظت پر مرکوز ہیں۔

فوجی جوانوں کا کہنا ہے کہ ہم ہمہ وقت وطن کی حفاظت کے لیے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑے ہیں، دشمن کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت یہاں موجود ہیں۔ ہم عید کے موقع پر قوم کو پیغام دیتے ہیں کہ مل جل کر اتفاق سے رہیں۔

فوجی جوانوں نے کہا کہ جب بھی ہم نے وردی پہنی ہے تو ہم جذبے سے سرشار ملک پر قربان ہونے کے لیے تیار ہوئے ہیں، ہمارے اندر قربانی کا جذبہ ہے اور ہم یہاں بارڈر پر مطمئن اور خوش ہیں

بارڈر کے قریب رہنے والی عوام نے پاک فوج کے حوصلے بلند کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے جوانوں کو عید پر اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ سیکیورٹی فورسز کے جوان  ہمارا خاندان اور سرمایہ ہیں۔

 

 

66 / 100

One thought on “پاک فوج اور پنجاب رینجرز کے جوان عید پر فرض کی ادائیگی نبھانے میں مصروف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!