کراچی: اینمل شیلٹر ہوم میں زیر علاج اونٹنی کی طبیعت سنبھلنے لگی

تشکر نیوز: کراچی کے اینمل شیلٹر ہوم میں زیرعلاج  تشدد زدہ اونٹنی کی طبیعت بہتر ہونے لگی۔ روزانہ کی بنیاد پراونٹنی کی مرہم پٹی بھی کی جارہی ہے،،گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی اونٹنی کی طبیعت جاننے اینمل شیلٹر ہوم پہنچے، تمام اکابرین کو معاملے پر سیاست نا کرنے کی درخواست کی۔

ٹیکس کا نفاذ کرنا ہوگا، ملک خیرات سے نہیں ٹیکس سے چلتے ہیں،وزیرخزانہ

گورنرسندھ بھی عید کے دوسرے روز اینمل شیلٹر ہوم پہنچے جہاں مینجراینمل شیلٹر نے کامران ٹیسوری کو اونٹنی کی صحت پر بریفنگ دی۔ مینجر اینمل شیلٹر شیما خان نے کہا کہ اینمل شیلٹر ہوم میں زیر علاج اونٹنی کی طبیعت سنبھلنے لگی، ٹانگ سے سوجن بھی ختم ہورہی ہے۔

گورنر سندھ نے کہا اس معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے، بلاول بھٹو کیجانب سے اونٹنی  کے علاج کا بندوبست کرنا قابل تعریف ہے۔ کیمی کو نقصان پہنچانے والوں کو بھے بے نقاب کیا جائے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما شازیہ مری نے گورنر سندھ کے اونٹنی کی صحت سے متعلق دورہ پر ردعمل دیا کہا گورنر سندھ سے درخواست ہے کہ واقعے کو فوٹو سیشن میں تبدیل نہ کریں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر کیمی کے مالک کے قتل سے متعلق خبروں کو  ترجمان سندھ پولیس نے خبر بے بنیاد قرار دیا کہا مالک سومر بیھر خیریت سے ہے، منفی پروپیگنڈہ پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

 

 

60 / 100

One thought on “کراچی: اینمل شیلٹر ہوم میں زیر علاج اونٹنی کی طبیعت سنبھلنے لگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!