وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے پاکستان کو سلام

تشکر نیوز: پاک فوج کی ملک کے لئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ فوجی جوان ہر دم ملک کی حفاظت اور بقاء کےلئے اپنی جان قربان کرنے کو تیار رہتے ہیں۔

دفاع وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں میں سپاہی راشد محمود بھی شامل ہیں۔ پاک فوج کے اس بہادر بیٹے نے لکی مروت میں دہشتگردوں کے حملے میں جام شہادت نوش کیا۔

“مجھے بورڈ چیئرمین بنا دیا جائے تو قومی ٹیم ہر میچ جیتے گی”

 

 

سپاہی راشد محمود کے اہلخانہ کو شہید کے وارث ہونے پر بہت فخر ہے۔ والدہ کہتی ہیں ہم دہشت گردوں سے گھبرائے نہیں ۔ میرے دو اور بیٹے ہیں۔ اس وطن کی مٹی پر میں ان کو بھی قربان کر سکتی ہوں۔ سپاہی راشد محمود شہید کے والد کہتے ہیں اس بات کا بہت فخر ہے کہ میں ایک شہید کا والد ہوں ۔ یہ ملک ہے تو ہم ہیں۔

51 / 100

One thought on “وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے پاکستان کو سلام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!