تشکر نیوز: پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لانڈھی نزد مرغی خانہ سے دوران اسنیپ چیکنگ مشکوک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا۔ ملزمان نے رکنے کی بجائے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کر کے فرار ہونے کی کوشش کی۔ رینجرز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم دانش زخمی حالت میں جبکہ ملزم عمران کو کار سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پسٹل بمعہ راؤنڈز، 6 عدد موبائل فونز، 21 گرام آئس، 21 گرام ہیروئن اور ایک عدد چوری شدہ گاڑی برآمد کرلی گئی۔
بن قاسم ٹاؤن میں پانی چوری پکڑی گئی، واٹر کارپوریشن اور رینجرز کا کامیاب آپریشن
تفصیلات کے مطابق ملزمان گاڑی چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں اور ملزمان کے قبضے سے برآمد کی گئی گاڑی بھی سی پی ایل سی کے ریکارڈ کے مطابق چوری شدہ ہے۔ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد ایف آئی آرز بھی درج ہیں۔
گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔