پاک بحریہ اور ترکش نیوی کی باہمی مشق "ترگیٹیریز IX” میں پی این ایس بابر کی شرکت

پی این ایس بابرکی اکساز، ترکیہ میں پاک بحریہ اور ترکش نیوی کی باہمی مشق ” ترگیٹیریزIX- میں شرکت

کراچی 15جون 24: پاک بحریہ کے ملجم کلاس جہاز بابر نے اکساز نیول بیس، ترکیہ میں پاکستان نیوی اور ترکش نیوی کی دو طرفہ مشق ترگیٹیریزIX- (TURGUTREIS-IX ) میں شرکت کی۔ مشق میں بندرگاہ اور سمندری مراحل شامل تھے جن کا مقصد مختلف میری ٹائم آپریشنز کی مشق اور باہمی تعاون کے علاوہ مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو بہتر بناناتھا۔

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

مشق کے ہاربر فیزکے دوران پی این ایس بابر پر بریفنگ، ٹیبل ٹاپ ڈسکشنز اور مشق کی کوآرڈینیشن میٹنگز منعقد کی گئیں۔ سمندری مرحلے کے دوران، پی این ایس بابر اور ترک بحریہ کے یونٹس ، بشمول ADA کلاس کارویٹ TCG HEYBELIADA، سب میرین TCG DOGANAY، اور SH-70B ہیلی کاپٹر نے دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے مشترکہ بحری مشقیں اور آپریشنز کیے۔

قبل ازیں ،نیول بیس اکساز پہنچنے پر ترک بحریہ کے سدرن ٹاسک گروپ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل یوسف اکیوز (Yusuf Akyuz)نے جہاز کا استقبال کیا۔ اس دوران پی این ایس بابر کے کمانڈنگ آفیسر سے بات چیت کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

 

پاکستان نیوی اور ترکش نیوی کی دو طرفہ مشق ترگیٹیریز کا باقاعدہ انعقاد پاک بحریہ اور ترک بحری افواج کے درمیان مضبوط رابطہ اور تعاون کو ظاہر کرتا ہے، جو علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی اور استحکام کو فروغ دیتا ہے۔

68 / 100

One thought on “پاک بحریہ اور ترکش نیوی کی باہمی مشق "ترگیٹیریز IX” میں پی این ایس بابر کی شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!