لیاقت آباد 1 تا 5 ،غیر قانونی تعمیرات کا گڑھ۔

تشکر نیوز:  کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 1 سے 5 میں پرائیویٹ بیٹر اور سندھ بلڈنگ کنٹرول کے بلڈنگ افسران کی طوطی بولنے لگی۔ ذرائع کےمطابق کم و بیش 35 سے 40 پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں،

ایک طرف جہاں ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات کو ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد میں روکا جا رہا ہے وہیں تمام پیکج مافیا نے لیاقت آباد کو غیر قانونی تعمیرات کے لۓ یرغمال بنا لیا ہے جسکی وجہ سے پانی،بجلی، گیس اور زندگی کی بنیادی سہولیات سے لیاقت آباد کو محروم کرنے کی ایک منظم سازش جاری ہے لیاقت آباد میں غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے کسی کو کچھ نہیں پتہ کون آکر یہاں کیا کر رہ رہا ہے۔

موٹر سائیکل چوری ،ڈکیتی اور بدکاریوں کے اڈے ان ہی پورشن مافیا کی دین ہیں اور ان کے سہولت کار دوسرے علاقوں کے معزز افراد لیاقت آباد میں دھڑلے سے غیر قانونی تعمیرات کروا رہے ہیں اور ہر نۓ آنے والے افسرکو خرید لیتے ہیں اور غیر قانونی تعمیرات کو پروان چڑھاتے ہیں تشکر نیوز بار بار لیاقت آباد کی نشان دہی کروا چکا ہے لیاقت آباد کی غیر قانونی تعمیرات میں اور بھی بڑے نام منظر عام پر لاۓ جائینگے کیونکہ ایم کیو ایم کے ایم پی اے معاذ محبوب نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کے لۓ ایک خط لکھا ہے لیکن معاذ محبوب بھائی کو شاید یہ معلوم نہیں کہ انکی جماعت کے بیشتر نام اس میں شامل ہیں

ناظم آباد نمبر ایک پر ایس بی سی اے پر حملے کی کوشش کی ویڈیو وائرل

جسکی وجہ سے سینٹرل میں جاری گرینڈ آپریشن ابھی تک لیاقت آباد کا رخ نہیں کر سکا لوگ یہ سمجھتے رہے لیاقت آباد میں کوئی کیا جانے کیا ہو رہا ہے ؟ لیکن دیکھنے والوں نے یہ نہ دیکھا یہاں غیر قانونی تعمیرات کرنے والے اور کروانے والے تھوڑے تھوڑے پیسوں کا رونا روتے ہوئے ملک کا پیسہ اور ریوینیو کو لوٹتے لوٹتے قوم و ملک کو نقصان پہنچاتےارب پتی بن گۓ حکام بالا وزیر اعلی سندھ وزیر بلدیات سے گزارش ہے خدارا لیاقت آباد پر بھی ایک نظر ڈالیں عوام کو ان ظالموں سے بچائیں اور معاذ محبوب بھائی سے گزارش ہے آپ نے جو خط لکھا ہے ڈائریکٹر ایس بی سی اے کو اس پر عمل درآمد کروانے کے لۓ عوام میں آئیں۔

55 / 100

One thought on “لیاقت آباد 1 تا 5 ،غیر قانونی تعمیرات کا گڑھ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!