لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 دہشت گرد ہلاک

تشکر نیوز: خیبرپختوخوا کے ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈی دھماکے کے بعد دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں 11 دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے۔

ملاوی کے نائب صدر طیارہ حادثے میں ہلاک

ترجمان پاک فوج کے مطابق انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔ آپریشن سیکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈی دھماکے کے بعد شروع کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 9 جون کو لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی، جس کے باعث  کپٹن محمدفرازالیاس سمیت 7 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

55 / 100

One thought on “لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 دہشت گرد ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!