کراچی: پیپلز پارٹی ہتک عزت قانون کی منظوری کاحصہ نہیں بنی، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سب سے زیادہ میڈیا ٹرائل کا نشانہ بنی، پیپلز پارٹی ہتک عزت قانون کی منظوری کاحصہ نہیں بنی، پیپلز پارٹی کے گورنر نے بھی قانون کو منظور نہیں کیا۔

کراچی: پیپلز پارٹی ہتک عزت قانون کی منظوری کاحصہ نہیں بنی، شرجیل میمن

 

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی میڈیا اور صحافیوں کے لیے کام کرتی ہے، نصر اللہ گڈانی پر گولیاں چلائی گئیں تو فوری طور پر پولیس پہنچی، ہم شہید صحافی کے بھائی کو ایک کروڑ روپے کا چیک دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحافی کے قتل میں ملوث ملزمان سے موٹر سائیکل، اسلحہ، گولیوں کے خول، موبائل فون ملے۔

عمران خان پر مقدمات درج کرنے کے فیصلے کےخلاف درخواست پرحکومت پنجاب سے جواب طلب

 

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سب سے زیادہ میڈیا ٹرائل کا نشانہ بنی، پیپلز پارٹی ہتک عزت قانون کی منظوری کاحصہ نہیں بنی، پیپلز پارٹی کے گورنر نے بھی قانون کو منظور نہیں کیا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی ساکھ کومیڈیاٹرائل سےخراب کرنے کی کوشش کی گئی، منشیات فروش اپنی خیر منائیں، توبہ نہ کی تو انجام عبرتناک ہوگا۔

62 / 100

One thought on “کراچی: پیپلز پارٹی ہتک عزت قانون کی منظوری کاحصہ نہیں بنی، شرجیل میمن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!