...

’بھارت فیورٹ لیکن پاکستانی ٹیم بھی خطرناک‘، پاک-بھارت میچ پر سابق کرکٹرز کی رائے

تشکر نیوز: ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں آج نیویارک میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ہائی وولٹیج میچ کے لیے دونوں ملکوں کے سابق کھلاڑیوں نے اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین اور قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا نے نیویارک کی کنڈیشنز کو مشکل قرار دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت کسی کو فیورٹ نہیں کہا جاسکتا، دونوں ٹیموں کے پاس ففٹی ففٹی چانسز ہیں۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے ورلڈکپ میں پاکستان کے آغاز کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف شکست پاکستان کی سپر ایٹ مرحلے میں رسائی مشکل بنادے گا۔

لیاری سے گینگ وار کمانڈر احمد علی مگسی کے دو انتہائی مطلوب ساتھی گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات برآمد

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے بھارت کو مضبوط قرار دیا، تاہم پاکستان ٹیم کو ماضی کی غلطیوں کو بھلا کر میچ پر فوکس کرنے کا مشورہ دیا۔

بھارتی صحافی وکرانت گپتانے بھارتی ٹیم کو پاکستان کے خلاف فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ میں پہلی شکست کے بعد پاکستان اب مزید خطرناک ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا ’اگر بھارتی ٹیم کے کھلاڑی یہ سوچ رہے ہیں، چونکہ پاکستان، امریکا جیسی نئی ٹیم سے ہارگیا تو ہم میدان میں اتریں گے اورجیت جائیں تو یہ غلط ہے‘

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ پاک بھارت میچ سب سے بڑا مقابلہ ہے، اس میں کسی کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں اور اس میچ میں ہارنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی بھارت کو ہرانے کیلئے پرامید

عماد وسیم نے ورلڈکپ جیتنے کو اپنا مقصد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت ورلڈکلاس ٹیم ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان ہمیشہ سے میچ ہائی وولٹیج ہوتا ہے، یہ بڑا میچ ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ ورلڈ چیمپئن رہ چکی اور دفاعی چیمپئن کے طور پر اس ایونٹ میں شریک ہے، تمام ٹیموں کے خلاف گیم کے مطابق پلان ترتیب دیں گے، ہمارا مقصد نہ صرف بھارت کے خلاف میچ جیتنا ہے بلکہ ورلڈکپ جیتنا بھی ہے۔

نسیم شاہ نے بھارت سمیت تمام ٹیموں کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پرامید ہیں، انہوں نے کہا کہ صرف انڈیا کے خلاف میچ جیتنے سے ہمارا ہدف پورا نہیں ہوگا، یہ ضروری ہے کہ ہم ہر ٹیم کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلیں، تمام ٹیموں کو شکست دینے کے بعد ہی ہم ٹی20 ورلڈکپ کا فائنل کھیل سکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں نسیم شاہ نے کہا کہ جتنی مضبوط ٹیم ہوتی ہے، اتنا ہی فوکس ہوکر کھیلنا پڑتا ہے، ورلڈکپ میں جو بھی ٹیم آتی ہیں، وہ تمام ہی بہترین ہوتی ہیں لہذا سب کے خلاف مثبت کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

افتخار احمد کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف صرف بھارت نہیں بلکہ ورلڈکپ جیتنا ہے، ہمارے لیے کینیڈا سمیت ہر ٹیم اہم ہے اور بھارت کو شکست دینا بھی اتنا ہی اہم ہے۔

فخرزمان نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ بھارت کے خلاف میچ کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے، میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس کا بہت تذکرہ کیا جاتا ہے لیکن ہم بطور کھلاڑی بڑے میچ میں زیادہ پرسکون ہوتے ہیں، کیوں کہ جس طرح میڈیا پر پریشر دکھائی دیتا ہے، اس طرح کھلاڑیوں کے ذہن میں بھی ہوتا ہے اس لیے ہم خود کو ریلیکس کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

نوجوان اوپننگ بلے باز صائم ایوب نے کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹ میں ہر میچ کا پریشر ہوتا ہے، ہمارا زیادہ فوکس ورلڈکپ جیتنے پر ہے اور ہم اسی کے بارے میں سوچ رہے ہیں، اس کے علاوہ ہر ٹیم کے خلاف ہم میچ والے دن فوکس کریں گے۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے 19ویں میچ میں آج گروپ اے کی ٹیمیں پاکستان اور بھارت نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

 

 

ایونٹ کے افتتاحی میچ میں امریکا سے سپر اوورمیں شکست کے بعد پاکستان کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں اور سپر ایٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرنے کے لیے قومی ٹیم کا یہ میچ جیتنا بے حد ضروری ہے۔

56 / 100

One thought on “’بھارت فیورٹ لیکن پاکستانی ٹیم بھی خطرناک‘، پاک-بھارت میچ پر سابق کرکٹرز کی رائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.