تشکر نیوز: امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ میں افغانستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 85 رنز سے تاریخی کامیابی حاصل کی، جسے افغان ٹیم کی اب تک کی بہترین جیت قرار دیا جا رہا ہے۔
کرک انفو کے مطابق، اس جیت میں رحمٰن اللہ گرباز، راشد خان، اور فضل الحق فاروقی نے کلیدی کردار ادا کیا۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا، جس کے جواب میں کیوی ٹیم صرف 75 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
سنی اتحاد کونسل نے زرتاج گل کو پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا
ریکارڈ کی فہرست:
- افغانستان نے پہلی بار نیوزی لینڈ کو انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست دی، اس سے قبل دونوں ٹیموں کا سامنا تین بار ون ڈے ورلڈکپ (2015، 2019، 2023) اور ایک بار ٹی20 ورلڈکپ 2021 میں ہوا تھا، جہاں نیوزی لینڈ نے ہر بار جیت حاصل کی تھی۔
- نیوزی لینڈ کو پہلی بار کسی فل ممبر ٹیم کے علاوہ کسی ٹیم سے ورلڈکپ میچ میں شکست ہوئی ہے۔
- ٹی20 ورلڈکپ میں ہدف کے تعاقب میں یہ نیوزی لینڈ کی سب سے بڑی شکست ہے۔ اس سے قبل 2014 میں سری لنکا کے خلاف 59 رنز سے شکست ہوئی تھی۔
- افغانستان ٹی20 ورلڈکپ میں تین مرتبہ 80 رنز سے زائد کے مارجن سے جیتنے والی واحد ٹیم بن گئی ہے۔
- پروویڈنس کے گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کا 75 رنز پر آؤٹ ہونا ٹی20 ورلڈکپ میں ان کا دوسرا کم ترین اسکور ہے۔
- نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں مجموعی طور پر 13 مرتبہ 100 سے کم رنز پر آؤٹ ہوئی ہے، جو اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔
- رحمٰن اللہ گرباز اور ابراہیم زدران لگاتار دوسری بار 100 سے زائد رنز کی شراکت قائم کرنے والی پہلی اوپننگ جوڑی بن گئے ہیں۔
- راشد خان کی 17 رنز کے عوض 4 وکٹیں کسی بھی کپتان کی جانب سے ٹی20 ورلڈکپ میں بہترین باؤلنگ فیگر ہے۔
- فضل الحق فاروقی مسلسل 4 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے باؤلر بن گئے ہیں۔
- فضل الحق فاروقی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے ٹاپ وکٹ ٹیکر بھی بن چکے ہیں، جنہوں نے 9 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
- ٹی20 ورلڈکپ میں تیسری بار ایسا ہوا کہ ایک ہی ٹیم کے دو کھلاڑیوں نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں۔
- راشد خان مجموعی طور پر ٹی20 کرکٹ میں 17ویں بار 4 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے باؤلر بن گئے ہیں، جبکہ شکیب الحسن اور راشد خان دونوں نے 8،8 بار ٹی20 انٹرنیشنل میں 4،4 وکٹیں حاصل کیں۔