...

کراچی میں نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ کی فائرنگ کا ایک اور واقعہ، شہری زخمی

سندھ کے دارالحکومت کراچی میں نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ کا ایک اور واقع سامنے آگیا جس کے باعث کچرا اٹھانے والا گدھا گاڑی بان زخمی ہوگیا۔

’تشکر نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق ترجمان کراچی پولیس نے بتایا کہ نیو کراچی کے علاقے میں گدھا گاڑی بان گلی کے کنارے بیٹھا آرم کررہا تھا کہ سیکیورٹی گارڈ سے تلخ کلامی ہوگئی۔

کراچی میں نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ کی فائرنگ کا ایک اور واقعہ، شہری زخمی

 

پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ نے پہلے بحث کی اور پھر فائرنگ کردی، سیکیورٹی گارڈ فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ سے زخمی شہری کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل بھی کراچی کے علاقے سخی حسن میں سرینا مارکیٹ کے قریب نجی سیکیورٹی گارڈ نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

بجٹ سے قبل ہفتہ وار مہنگائی بڑھ گئی

 

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) وسطی ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق 24 سالہ سعد احمد مارکیٹ کے مخالف کھڑا ہوکر ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ گارڈ نے اپنی کلاشنکوف سے اس پر فائر کھول دیا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ تیموریہ تھانے کی پولیس واقعے کی اطلاع ملنے پر جائے وقوع پہنچی اور 35 سالہ گارڈ احمد گل کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ٹک ٹاک ویڈیو بناتے وقت نوجوان نے گارڈ کی طرف اشارہ کیا جس سے وہ غصے میں آگیا اور نوجوان پر فائر کردیا۔

ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا تھا کہ زخمی نوجوان کو عباسی شہید ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا، انہوں نے بتایا کہ گارڈ کا تعلق شاہ سیکیورٹی کمپنی سے ہے۔

60 / 100

One thought on “کراچی میں نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ کی فائرنگ کا ایک اور واقعہ، شہری زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.