پاکستان میں چین سےسرمایہ کاری کیلئےخصوصی مراعات اورسہولیات دیں گے،عبدالعلیم خان

وفاقی وزیر سرمایہ کاری عبدالعلیم خان اور وزیر تجارت جام کمال خان نے بیجنگ میں چائنیز گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین لی کوانگ سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر سرمایہ کاری نے کہا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے لیے خصوصی مراعات اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

بیجنگ میں وفاقی وزیر سرمایہ کاری عبدالعلیم خان نے چینی سروس گروپ کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے جوائنٹ وینچر پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے عمل کو آسان بنا رہے ہیں، اور ایز آف ڈوئنگ بزنس اور ون اسٹاپ شاپ جیسے منفرد فیچر متعارف کروائے جا رہے ہیں۔

عادل راجہ کو ایک اور دھچکا، مزید 3 ہزار پاؤنڈ جرمانے کیساتھ اپیل مسترد

وفاقی وزیر سرمایہ کاری کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے پاکستان بزنس پورٹل پر تیزی سے کام ہو رہا ہے، سرمایہ کاری میں غیر ضروری رکاوٹیں ختم کی جا رہی ہیں اور آن لائن سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا۔ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے لیے خصوصی مراعات اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ دوطرفہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کا خواہاں ہے۔ کامیاب دورہ چین سے سرمایہ کاری پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ بیجنگ میں ہونے والے اجلاس میں سیکریٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

54 / 100

2 thoughts on “پاکستان میں چین سےسرمایہ کاری کیلئےخصوصی مراعات اورسہولیات دیں گے،عبدالعلیم خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!