عمران خان کے اکاؤنٹ سے متنازع ٹوئٹ: ایف آئی اے نے بیرسٹر گوہر، رؤف حسن کا بیان ریکارڈ کرلیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے متنازع ٹوئٹ کیے جانے کے معاملے پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پی ٹی آئئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات روف حسن کا بیان قلمبند کرنے کے علاوہ دونوں رہنماؤں کو 21 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھی دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنما ایف آئی اے سائبر کرائم حکام کے سامنے پیش ہوئے، روف حسن سے 4 اور بیرسٹر گوہر سے 2 گھنٹے تک سوالات کیے گئے، تفتیشی ٹیم نے دونوں رہنماؤں کو 21 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھی دیا۔

عمران خان کے اکاؤنٹ سے متنازع ٹوئٹ: ایف آئی اے نے بیرسٹر گوہر، رؤف حسن کا بیان ریکارڈ کرلیا

 

ایف آئی اے سوالنامے میں پوچھا گیا کہ بانی تحریک انصاف کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ان کی غیر موجودگی میں کون چلاتا ہے ؟ بانی تحریک انصاف کی غیر موجودگی میں کس کی اجازت سے مواد اپلوڈ ہوتا ہے؟ متنازع ٹوئٹ کس کی اجازت سے اپلوڈ کیا گیا تھا۔

اس میں پوچھا گیا ہے کہ متنازع ٹوئٹ کو ابھی تک ڈیلیٹ نا کرنے کی کیا وجوہات ہے۔

دونوں رہنماؤں نے الگ الگ سوالوں کا جواب نامہ تفتشی حکام کو جمع کروا دیا، اس کے علاوہ بیان الگ سے بھی ریکارڈ کروایا۔

تفتشی ٹیم دونوں رہنماؤں کے بیانات کا جائزہ لینے کے بعد دوبارہ طلب کرے گی، دونوں رہنماؤں نے ایف آئی اے کو دوبارہ طلب کرنے پر پیش ہونے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

پاور ڈویژن کی نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے سے متعلق زیرگردش خبروں کی تردید

 

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتےعمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے متنازع ویڈیو اپلوڈ کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے مزید 3 رہنماؤں کو نوٹس جاری کردیے تھے۔

اس سے قبل ایف آئی اے نے عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمٰن کی ویڈیو شیئر کرنے کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی تھی کہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے ویڈیو کس نے، کیوں اور کیسے شیئر کی جب کہ سابق وزیر اعظم نے معاملے پر ایف آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار کردیا تھا۔

واضح رہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال کا سقوط ڈھاکا سے موازنہ کرنے سے متعلق 26 مئی کو عمران خان کے آفیشل اکاؤنٹ نے ان سے منسوب بیان کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی گئی کہ ’ہر پاکستانی کو حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ کا مطالعہ کرنا چاہیے اور جاننا چاہیے کہ اصل غدار کون تھا، جنرل یحییٰ خان یا شیخ مجیب الرحمٰن۔‘

ویڈیو میں پاکستانی فوج کی طرف سے کیے گئے مبینہ مظالم کا حوالہ دیتے ہوئے دلیل دی گئی کہ خانہ جنگی کے دوران سابق فوجی آمر ہی اصل میں ملک کے ٹوٹنے کا ذمہ دار تھا۔

ویڈیو میں موجودہ سویلین اور عسکری قیادت کی تصاویر کو بھی ایک دوسرے سے ملایا گیا، جس میں الزام لگایا گیا کہ انہوں نے عام انتخابات میں پارٹی کا مینڈیٹ چرایا۔ اس پوسٹ کا دفاع کرتے ہوئے، بیرسٹر گوہر نے پہلے اصرار کیا تھا کہ یہ پیغام سیاسی نقطہ بنا رہا ہے اور فوج کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

57 / 100

One thought on “عمران خان کے اکاؤنٹ سے متنازع ٹوئٹ: ایف آئی اے نے بیرسٹر گوہر، رؤف حسن کا بیان ریکارڈ کرلیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!