جون کیلئے فی یونٹ بجلی ایک روپے 90 پیسے مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

بجٹ سے قبل بجلی صارفین پر 46 ارب 61 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا، جون کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے 90 پیسے مہنگی کردی گئی۔

تشکر نیوز کے مطابق نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں اضافےکا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق جون کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے 90 پیسے مہنگی کردی گئی جبکہ جولائی اور اگست کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں93 پیسےکا اضافہ کیا گیا ہے۔

جون کیلئے فی یونٹ بجلی ایک روپے 90 پیسے مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

 

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ صارفین سے اضافی وصولیاں جون تا اگست 2024 میں کی جائیں گی، اضافہ رواں مالی سال کی تیسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا ہے۔

اس سے قبل نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔

واضح رہے کہ یکم جون کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے قیمتوں میں 3 روپے 76 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی تھی۔

قبائلی اضلاع بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، اسد قیصر

 

رپورٹ کے مطابق رواں ماہ جون میں 2 مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ایک ساتھ ہوجائیں گی جس کے ساتھ بجلی کی فی یونٹ زیادہ سے زیادہ قیمت 65 روپے تک پہنچ سکتی ہے۔

61 / 100

One thought on “جون کیلئے فی یونٹ بجلی ایک روپے 90 پیسے مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!