تشکر نیوز: ارض وطن کے دفاع اور قوم کے مستقبل کے لیے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء ہر پاکستانی کا فخر ہیں۔
پندرہ مارچ 2018 کو سیاچن گلیشئرز کے گیاری سیکٹر پر جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی نعیم اختر شہید کے ورثاء اپنے بہادر پیارے کی شہادت پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
پاک بحریہ کے جہاز یرموک کی شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب کارروائی، 380 کلوگرام منشیات برآمد
بھمبرتراڑ، تحصیل و ضلع اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے سپاہی نعیم اختر شہید نے اپنے پیچھے والد، بھائی اور بیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے۔
شہید کی بیوہ نے کہا کہ وہ رضائے الٰہی پر راضی ہیں اور شوہر کی شہادت پر انہیں فخر ہے، کیونکہ شہید کا رتبہ بہت بلند ہوتا ہے۔ سپاہی نعیم اختر کی والدہ نے کہا کہ ان کے بیٹے کی شہادت ہماری آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔
شہید سپاہی کے بھائی نے بتایا کہ نعیم اختر کی بچپن سے خواہش تھی کہ وہ پاک فوج میں شامل ہو۔ سپاہی نعیم اختر شہید کے عزیزوں کا قوم کے نام یہی پیغام ہے کہ شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہ جانے دیں۔ یہی شہداء اپنے خون سے پاک وطن کی حفاظت اور اس کی بقا کی بنیادیں مضبوط کرتے ہیں۔