امریکی سفیر کی اسحٰق ڈار سے ملاقات، باہمی ترجیحات پر تبادلہ خیال

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے ملاقات کی جس میں امریکا اور پاکستان کی باہمی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی سفیر کی اسحٰق ڈار سے ملاقات، باہمی ترجیحات پر تبادلہ خیال

 

تشکر نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں نے انسداد دہشت گردی تعاون، پاکستان کی اسٹرکچرل اقتصادی اصلاحات اور سلامتی، علاقائی اور اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔

آرامکو کا گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ کے 40 فیصد حصص خریدنے کا عمل مکمل

 

امریکی سفیر نے پاکستان کی جاری اقتصادی اصلاحات کے لیے امریکا کی حمایت کا اعادہ کیا اور کاروبار سے کاروبار روابط کو بڑھانے اور سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے لیے امریکی حمایت پر زور دیا۔

سفیر ڈونلڈ بلوم نے توانائی، ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارت کے لیے ممکنہ شعبوں کو بھی اجاگر کیا۔

57 / 100

One thought on “امریکی سفیر کی اسحٰق ڈار سے ملاقات، باہمی ترجیحات پر تبادلہ خیال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!