اسرائیلی مظالم کیخلاف حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر آج ملک گیر احتجاج ہو گا، قیصر شریف

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ رفح میں اسرائیلی مظالم کے خلاف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر آج ملک گیر یوم احتجاج ہو گا۔

تشکر نیوز کے مطابق قیصر شریف کا کہنا تھا کہ رفح میں اسرائیلی مظالم کے خلاف تمام شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی، لاہور میں سیکریٹری جنرل امیر العظیم، ضیا الدین انصاری مظاہرے میں شرکت کریں گے۔

اسرائیلی مظالم کیخلاف حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر آج ملک گیر احتجاج ہو گا، قیصر شریف

 

قیصر شریف نے کہا کہ نائب امیر لیاقت بلوچ منڈی بہاؤالدین میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کریں، جبکہ اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت نائب امیر میاں محمد اسلم کریں۔

ڈونلڈ ٹرمپ مجرم قرار پانے والے پہلے سابق امریکی صدر

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ پشاور میں سیکریٹری خیبرپختونخوا عبدالواسع اور امیر ضلع بحراللہ خان ریلی کی قیادت کریں گے، اسی طرح کراچی میں عبوری امیر ضلع منعم ظفر و دیگر قیادت مظاہروں سے خطاب کرے گی۔

قیصر شریف نے کہا کہ کراچی میں 500 جگہوں پر فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج ہوگا، لاہور میں حلقہ جات کی سطح پر نماز جمعہ کے بعد احتجاج ہو گا۔

قیصر شریف کا مزید کہنا تھا کہ ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں بڑے احتجاجی پروگرامات ہوں گے۔

55 / 100

One thought on “اسرائیلی مظالم کیخلاف حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر آج ملک گیر احتجاج ہو گا، قیصر شریف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!