کراچی: گرومندر کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق اور دو بھائی زخمی ہوگئے جبکہ ایک بھائی مکمل محفوظ رہا۔
ایس پی جمشید علینہ راجپر کے مطابق کار میں 5 بھائی سوار تھے جوکہ پیشی پر سینٹرل جیل میں قائم عدالت جا رہے تھے، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے 17 خول ملے ہیں۔
کراچی؛ 8 ملزمان کی گاڑی پر فائرنگ، 5 میں سے 2 بھائی جاں بحق
پولیس افسر کے مطابق چار موٹر سائیکلوں پر 8 ملزمان سوار تھے جنہوں نے کار پر دو طرف سے فائرنگ کی، ممکنہ طور واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا ہے۔
این اے 48 میں مبینہ دھاندلی: راجا خرم نواز، ریٹرننگ افسر پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد
ریسکیو حکام نے بتایا کہ لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں، جاں بحق ایک شخص کی شناخت واجد کے نام سے ہوئی جبکہ جاں بحق ہونے والے پشاوری آئسکریم پارلر کے مالک ہیں۔
ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، مقتولیں کی شناخت واجد اور شان کے نام سے ہوئی ہے تاہم مزید تصدیق کر رہے ہیں۔ مقتولین لسبیلہ کے رہائشی تھے۔