تشکر نیوز: وفاقی وزیر نجکاری و مواصلات عبدالعلیم خان نے دوشنبے میں وزیراعظم تاجکستان قاہر رسول زادہ سے ملاقات کی ہے جس کے دوران پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے تاجک وزیر اعظم سے اظہار تشکر کیا اور تحائف کا تبادلہ بھی ہوا۔ اس موقع پر میزبان وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دو طرفہ تعاون کیلئے تاجکستان کے دورازے ہمیشہ کھلے ہیں۔
بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس وصولی کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
عبدالعلیم خان کی دوشنبے میں کرغزستان، ازبکستان اور قازقستان کے وزراء سے بھی ملاقاتیں ہوئیں جن میں وزرائے ٹرانسپورٹ اور قازقستان کے ڈپٹی وزیر ٹرانسپورٹ شامل تھے۔
ملاقاتوں میں تجارتی اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وسط ایشیائی ریاستوں کیلئے دو طرفہ تجارت اور شاہرات سے منسلک سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی تاجک وزیر اعظم سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
علاوہ ازیں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی تاجک وزیر برائے معدنی ذخائر احمد زادہ نور مہمد سے بھی ملاقات ہوئی جس کے دوران تاجکستان کو چینی، آلو، ٹیکسٹائل اور لائیو اسٹاک سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی برآمد کی پیشکش کی گئی۔
ملاقات میں وسط ایشیائی ممالک سے بزنس ٹو بزنس و گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ تجارت پر بھی گفتگو کی گئی۔ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ تاجکستان کا دورہ مفید رہا اور دو طرفہ تجارتی امور پر عملی پیش رفت سامنے آئے گی۔