لیاقت آباد ٹاون کے ریٹائرڈ ملازمین اور وفات پانے والے ملازمین کے ورثاء میں واجبات کی ادائیگی۔

,تشکور نیوز رپورٹنگ،

پریس ریلیز

ڈائریکٹرےٹ جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی)

نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد

Tel: 021-48506126-8, 05120062097

وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی وائس چیف آف نیول اسٹاف تعینات

اسلام آباد، 13 دسمبر2023: وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کو وائس چیف آف نیول اسٹاف تعینات کر دیا گیا ہے۔

                وزارت دفاع نے وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کو وائس چیف آف نیول اسٹاف کے طور پر تعیات کر دیا ہے۔ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں 1989میں کمیشن حاصل کیا۔ انھوں نے اپنی ابتدائی تربیت برطانیہ کے رائل نیول کالج ، ڈارٹ ماوتھ سے حاصل کی اور وہاں اعزازی شمشیر کے حقدار قرارپائے۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران فلیگ آفیسر نے مختلف کمانڈ اور اسٹاف تقرریوںپر خدمات سرانجام دی ہیں۔ ان کی اہم کمانڈ تقرریوں میں پی این ایس خیبر کے کمانڈنگ آفیسر، کمانڈر کراچی اور کمانڈر پاکستان فلیٹ شامل ہیں۔جبکہ اسٹاف تقرریوں میں کمانڈرپاکستان فلیٹ کے فلیٹ آپریشنز آفیسر اور چیف اسٹاف آفیسر ، ہیڈکوارٹرNAVCENTبحرین میں اسٹاف آفیسر آپریشنز ، نیول ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر نیول ڈیولپمنٹ پلانز ، ڈائریکٹر نیول آپریشنز ، اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنل پلانز) اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) شامل ہیں۔ بطور فلیگ آفیسر ، وائس ایڈمرل اویس بلگرامی نے وزارت دفاع میں ایڈیشنل سیکرٹری III کے فرائض بھی سر انجام دیے ہیں۔اس وقت وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی بطورچیف آف اسٹاف خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد ، نیول کمانڈ اینڈ جنرل سٹاف کالج فلپائن اور رائل کالج آف ڈیفنس ا سٹڈیز برطانیہ سے فارغ التحصیل ہیں۔ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انھیں ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔

                                                                                                    ڈائریکٹرےٹ جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی)

لیاقت آباد ٹاون کے ریٹائرڈ ملازمین اور وفات پانے والے ملازمین کے ورثاء میں واجبات کی ادائیگی۔

چیئرمین لیاقت آباد ٹاون نے ریٹائرڈ ملازمین اور وفات پانے والے ملازمین کے ورثاء میں چیک تقسیم  کئے

ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کی مد میں بیس لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے

 ریٹائرڈ اور متوفی ملازمین کے واجبات کی بروقت ادائیگی کو ممکن بنا رہے ہیں: فراز حسیب

مورخہ13دسمبر   2023

کراچی (   )چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب نے اپنے آفس میں لیاقت آباد ٹاون کے ریٹائرڈ ہو جانے والے 18 ملازمین اور وفات پاجانے والے ملازمین کے ورثاء میں بیس لاکھ روپے کے چیک پیش کئے، اس موقع پر وائس چیئرمین اسحاق تیموری، کو آرڈینٹر صغیر احمد انصاری، اکاونٹ آفیسر پرویز، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن فیض احمد،  و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پرچیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب نے کہا کہ لیاقت آباد ٹاون کی تعمیروترقی کے ساتھ ساتھ ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات کے اعتراف کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان ملازمین کے واجبات کو بروقت ادا کیا جائے تاکہ ریٹائرمنٹ کہ بعد انہیں مالی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، کیونکہ ریٹائرڈ ملازمین نے اپنی ذندگی کا  بیشتر حصہ ادارے کو مضبوط کرنے اور ٹاون کی تعمیرمیں صرف کیا ہے۔  ہماری ذمہ داری ہے کہ ان ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کو بروقت ممکن بنائیں، انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کئے جائیں، اور ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے مربوط اور آسان نظام بنائے تاکہ ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کے حصول کے لئے دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑے اور ریٹائرمنٹ کے بعد جلد از جلد ان کے واجبات ادا کردئے جائیں۔                   

                                                                                     جاری کردہ:۔

                                                                                                فہیم مصطفی

 

 

                                                                                                                                                    ڈائریکٹر انفارمیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!