وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی وائس چیف آف نیول اسٹاف تعینات

ویب ڈیسک،

پریس ریلیز

ڈائریکٹرےٹ جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی)

نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد

Tel: 021-48506126-8, 05120062097

وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی وائس چیف آف نیول اسٹاف تعینات

اسلام آباد، 13 دسمبر2023: وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کو وائس چیف آف نیول اسٹاف تعینات کر دیا گیا ہے۔

                وزارت دفاع نے وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کو وائس چیف آف نیول اسٹاف کے طور پر تعیات کر دیا ہے۔ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں 1989میں کمیشن حاصل کیا۔ انھوں نے اپنی ابتدائی تربیت برطانیہ کے رائل نیول کالج ، ڈارٹ ماوتھ سے حاصل کی اور وہاں اعزازی شمشیر کے حقدار قرارپائے۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران فلیگ آفیسر نے مختلف کمانڈ اور اسٹاف تقرریوںپر خدمات سرانجام دی ہیں۔ ان کی اہم کمانڈ تقرریوں میں پی این ایس خیبر کے کمانڈنگ آفیسر، کمانڈر کراچی اور کمانڈر پاکستان فلیٹ شامل ہیں۔جبکہ اسٹاف تقرریوں میں کمانڈرپاکستان فلیٹ کے فلیٹ آپریشنز آفیسر اور چیف اسٹاف آفیسر ، ہیڈکوارٹرNAVCENTبحرین میں اسٹاف آفیسر آپریشنز ، نیول ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر نیول ڈیولپمنٹ پلانز ، ڈائریکٹر نیول آپریشنز ، اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنل پلانز) اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) شامل ہیں۔ بطور فلیگ آفیسر ، وائس ایڈمرل اویس بلگرامی نے وزارت دفاع میں ایڈیشنل سیکرٹری III کے فرائض بھی سر انجام دیے ہیں۔اس وقت وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی بطورچیف آف اسٹاف خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد ، نیول کمانڈ اینڈ جنرل سٹاف کالج فلپائن اور رائل کالج آف ڈیفنس ا سٹڈیز برطانیہ سے فارغ التحصیل ہیں۔ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انھیں ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔                                                                                     

 

 

           ڈائریکٹرےٹ جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی)    

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!