تشکور نیوز رپورٹنگ،
چیف جسٹس بانی پی ٹی آئی کے تمام کیسز سے خود کو علیحدہ کریں، درخواست
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سابق چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔
سابق چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مقدمات سےعلحیدگی کیلئے درخواست دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیف جسٹس عامرفاروق بانی پی ٹی آئی کے تمام کیسز سے خود کو علیحدہ کریں۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ واقعات کی طویل فہرست ہے جو چیف جسٹس عامر فاروق پرعدم اعتماد کی وجہ بنی۔