آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈا پور کیخلاف 6 جون کو فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ

تشکر نیوز: اسلام آباد کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر تے ہوئے ان کے اور دیگر ملزمان کے خلاف فردِ جرم کی تاریخ 6 جون مقرر کردی۔

کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے کی، شریک ملزم اسد خان عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگائی۔ دوران سماعت علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

ایس آئی ایف سی کی کارکردگی نے ناقدین کے منہ بند کردیے، وزیراعظم کا اجلاس سے خطاب جاری

عدالت نے علی امین گنڈاپور اور شریک ملزم اسد خان پر فرد جرم کیلئے چھ جون کی تاریخ مقرر کر دی۔ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں آڈیو لیک کے حوالے سے مقدمہ درج تھا۔ یاد رہے کہ 2022 میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے علی امین گنڈا پور کی ایک شخص کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک ہوگئی تھی جس میں علی امین گنڈا پور پوچھ رہے ہیں کہ بندوقیں کتنی ہیں، جس پر دوسرا شخص کہتا ہے کہ بہت ہیں۔

آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈا پور کیخلاف 6 جون کو فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ

مبینہ آڈیو لیک

مبینہ طور پر علی امین گنڈا پور اس شخص سے کہہ رہے ہیں کہ کیا پوزیشن ہے؟ دوسرا شخص: سر پوزیشن تو اے ون ہے، آپ سنائیں۔ علی امین گنڈا پور: بندوقیں کتنی ہیں؟ دوسرا شخص: بہت ہیں۔ علی امین گنڈا پور: لائسنس؟ دوسرا شخص: لائسنس بھی بہت ہیں۔ علی امین گنڈا پور: بندے؟ دوسرا شخص: بندے بھی جتنی چاہیں ہوں گے سر۔ علی امین گنڈا پور: اچھا ہم یہاں ساتھ ہی قریبی کالونی میں کیمپ لگا رہے ہیں۔

دوسرا شخص: ہمارے ہاں؟

علی امین گنڈا پور: بارڈر پر، بارڈر پر، اسلام آباد کے بارڈر پر ٹول پلازہ کی لیفٹ سائیڈ پر، کون سی جگہ ہے، ٹاپ سٹی ہے یا کیپٹل۔ دوسرا شخص: ٹاپ بھی، کیپٹل بھی ہے، بہت ساری ہیں۔ علی امین گنڈاپور: ٹاپ تو ائیر پورٹ پر ہے نا۔ دوسرا شخص: ٹاپ تو ائیر پورٹ والی سائیڈ پر ہے، میں نے آپ کو پورا نقشہ بھیجا تھا۔ علی امین گنڈاپور: وہ مجھے ملا ہوا ہے، آپ بندے اور سامان وہاں پر ریڈی رکھیں۔

 

 

دوسرا شخص: ٹھیک ہے سر، کوئی ایشو نہیں ہے۔ علی امین گنڈاپور: بس پھر رابطے میں ہیں، ان شا اللہ

58 / 100

One thought on “آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈا پور کیخلاف 6 جون کو فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!