ڈی آئی جی ٹریفک نے سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں غیر قانونی چارجڈ پارکنگ کے حوالے سے رپورٹ جمع کروا دی۔
عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق رواں برس غلط پارکنگ کے باعث 22 ہزار 327 گاڑیاں اور 87 ہزار 371 موٹر بائیکس اٹھائی گئیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں کے خلاف 12 دسمبر تک 89 مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک کی رپورٹ کے مطابق درج مقدمات میں 111 افراد کو گرفتار جبکہ ڈبل اور ٹرپل پارکنگ کرنے پر 90 ہزار 30 گاڑیوں کا چالان کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق چالان کی مد میں رواں سال 5 کروڑ 58 لاکھ 99 ہزار سے زائد رقم وصول کی گئی۔