چیئرمین پی سی بی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان روک دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی20 ورلڈکپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان روک دیا۔

تشکر نیوز کے مطابق امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا حتمی اعلان آج ہونا تھا تاہم چیئرمین پی سی بی نے یہ اعلان روک دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے قومی سلیکشن کمیٹی کے عمل پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ کے لیے جو ٹیم منتخب کی گئی تھی، اس پر تمام سلیکٹرزمتفق نہیں تھے لہذا آج شام 7 بجے تک دوبارہ سلیکٹرز کی مشاورت کے بعد ٹیم کا اعلان متوقع ہے۔

یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیموں کے اسکواڈ کے نام آئی سی سی کو بھیجنے کی کل 25 مئی آخری تاریخ ہے۔

بولڈ اور رومانوی مناظر کی وجہ سے اداکاری کرنے سے انکار کیا، ڈاکٹرعروبہ

پاکستان واحد ٹیم ہے جس نے اب تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا۔

چند روز قبل ٹی20 ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ پر حتمی مشاورت مکمل کرلی گئی تھی اور ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے لیے 15 رکنی ابتدائی اسکواڈ میں 5 فاسٹ باؤلرز، 4 آل راؤنڈرز اور 3 وکٹ کیپرز کو رکھا گیا تھا۔

دورہ آئرلینڈ وانگلینڈ کے لیے جانے والے 18 رکنی اسکواڈ میں سے ہی 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا تھا جب کہ دیگر 3 کھلاڑیوں کو ٹریول ریزرو کے طور پر رکھا گیا تھا۔

ابتدائی اسکواڈ:

ٹی20 ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخرزمان، عثمان خان، اعظم خان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، ابرار احمد، عباس آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

اس کے علاوہ فاسٹ باؤلر حسن علی، آغا سلمان اور عرفان نیازی اضافی کھلاڑیوں کے طور پر ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

54 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!