وائے ڈی اے کی ہڑتال کا دائرہ کار وسیع، مختلف اضلاع میں او پی ڈیز بند

تشکور نیوز رپورٹنگ،

لاہور:ڈاکٹر ذیشان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور ڈاکٹرز کی ٹرانسفر کے معاملے پر پنجاب حکومت اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان ڈیڈ لاک ختم نہ ہو سکا۔

ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کا دائرہ کار وسیع کر دیا، لاہور، راولپنڈی، گجرات، فیصل آباد سمیت پنجاب کے دیگر شہروں کے ہسپتالوں کی او پی ڈیز بھی بند کر دی گئیں۔

صوبائی دارالحکومت کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز بدستور 16 ویں روز بھی بند ہیں۔

وزانہ ایک ہسپتال کی اوپی ڈی میں تقریباً 5 ہزار مریض آتے ہیں، 16 روز میں اب تک تقریباً 15 لاکھ سے زائد مریض علاج معالجے سے محروم رہے ہیں، ہسپتالوں میں ری ویمپنگ اور اپ گریڈیشن اور ہڑتال کی وجہ سے آپریشن بھی متاثر ہو رہے ہیں، اب تک سیکڑوں مریضوں کے آپریشن متاثر ہو چکے ہیں۔

گنگارام ہسپتال، سروسز ہسپتال ،جناح ہسپتال، جنرل ہسپتال ،چلڈرن ہسپتال ،میو ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہیں جس کے باعث ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ہزاروں مریض بغیر چیک اپ کروائے گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہیں۔

 

 

ادھر ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ذیشان کے قاتلوں کی گرفتاری تک ہسپتالوں میں او پی ڈیز بند رکھی جائیں گی، اگر قاتلوں کو جلد گرفتار نہ کیا گیا تو پنجاب بھر کی اوپی ڈیز کو بند کر دیا جائے گا، ینگ ڈاکٹرز کی بلا جواز ٹرانسفر بھی بند کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!