کراچی سیف سٹی پروجیکٹ فیزون کیلئے 4 ارب روپے جاری

تشکر نیوز: حکومت سندھ نے کراچی سیف سٹی پروجیکٹ فیز ون کے لیے 4 ارب روپے جاری کردیے۔ تشکر نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ سندھ نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سیف سٹی کو فیز ون کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈی جی سیف سٹی کے مطابق پہلے فیز میں 13 سو اسمارٹ کیمرے ریڈ زون اور ایئر پورٹ کوریڈور کے اطراف میں لگائیں جائیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت 256 کیمرے اپگریڈ کیے جائیں گے۔

کراچی سیف سٹی پروجیکٹ فیزون کیلئے 4 ارب روپے جاری

واضح رہے کہ یکم مئی کو صدر پاکستان آصف زرداری نے کراچی سمیت سندھ بھر میں امن امان کی بحالی کے لیے وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کو جنگی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

انہوں نے کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کو جنگی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کرنے کے علاوہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو موثر بنانے کے لیے ناردرن بائی پاس پر باڑ لگانے کا کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔

پاک۔ایران تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے مرحوم ایرانی صدر کے وژن کو جاری رکھیں گے، وزیراعظم

یاد رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے جنوری میں منصوبے کے فیز ون کی منظوری محکمہ خزانہ کو پیش کردی تھی، منصوبے پر مجموعی طور پر 6 ارب 62 کروڑ 10 لاکھ روپے تک کی لاگت آئے گی، منصوبے کے تحت کراچی میں 10 ہزار خفیہ کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

 

 

محکمہ داخلہ سندھ نے پورے منصوبے کی 500 صفحات پر مشتمل پروجیکٹ سائیکل ون (پی سی ون) رپورٹ بھی پیش کردی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ منصوبے پر تخمینے سے زیادہ لاگت بھی آسکتی ہے اس لیے اس پروجیکٹ کی تصدیق کرکے منظوری دی جائے اور رقم فراہم کی جائے تاکہ اس پر فوری کام شروع کیا جاسکے۔

56 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!