تشکرنیوز: ایف آئی اے کے دو اہلکاروں کو کرپشن کرنے اور اختیارات سے تجاوز ہونے پرمعطل کرکے گرفتار کرلیاگیا۔دونوں ملزمان اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں تعینات تھے
۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون سید شہزاد ندیم بخاری نے محکمے کے کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی کی۔جس کے نتیجہ میں دو اہلکاروں کو کرپشن کرنے اور اختیارات سے تجاویز ہونے پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔مقدمے میں کانسٹیبل بلال اعوان اور عاقب محمود نامزد ہے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
کرپشن، اختیارات سے تجاوز، ایف آئی اے کے دو اہلکارگرفتار
مقدمے میں نامزد ایجنٹ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ بدعنوانی میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔