...

سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی کی پولینڈ کی سرمایہ کار کمپنیوں سے ملاقات

تشکر نیوز: وزیر بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ و پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ سندھ سعید غنی نے وزیر اعلٰی سندھ کی ہدایات پر پولینڈ کی مختلف سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد سے ملاقات کی۔

نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس بیٹ نمبر 22 ایم فور کیجانب سے ایمرسن یونیورسٹی میں روڈ سیفٹی سیمینار کا اہتمام

اس موقع پر چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سندھ نجم شاہ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ سید خالد حیدر شاہ، سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ سندھ سہیل قریشی، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ امتیاز شاہ، واٹر بورڈ کے سی ای او صلاح الدین سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ ملاقات میں پولینڈ کی مختلف سرمایہ کار کمپنیوں کی جانب سے سندھ میں پینے کے صاف پانی، ٹریٹمنٹ پلانٹ، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے، بایو کیمیکل سے بجلی بنانے سمیت دیگر کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی سے مستفید کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی کی پولینڈ کی سرمایہ کار کمپنیوں سے ملاقات

اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ ہمیں ایسی ٹیکنالوجی جو بغیر بجلی ہے پانی صاف کرنے میں مددگار ثابت ہو ایسی ٹیکنالوجی کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے رورل علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں جدید ٹیکنالوجی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے پانی کو صاف کرکے پینے کے قابل بنانے کے لئے بھی آپ کی مدد لی جاسکتی ہے۔

پولینڈ کے سرمایہ کاروں نے بتایا کہ پولینڈ کی مختلف شعبوں بالخصوص پینے کے صاف پانی، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، کوئلے سے بجلی بنانے، کلائمیٹ گارڈن، رین گارڈن ٹیکنالوجی، ماحولیاتی مانیٹرنگ اسٹیشن، بائیو گیس سمیت دیگر کی بجلی کے بغیر چلنے والی ٹیکنالوجی کے استعمال سے نہ صرف ان شعبوں کو فروغ دیا جاسکے گا بلکہ صوبے کو ماحول دوست بھی بنایا جاسکتا ہے۔

 

 

60 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.