ہیٹ ویو الرٹ کے پیش نظر کراچی میں میٹرک کے امتحانات ملتوی

تشکر نیوز: سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے اور ہیٹ ویو کے پیش نظر میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔

تشکر نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا ہے جس کے بعد وزیر تعلیمی بورڈ اور جامعات سندھ کے حکم پر ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 21 سے 27 مئی کے درمیان ہونے والے میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیے۔

ہیٹ ویو الرٹ کے پیش نظر کراچی میں میٹرک کے امتحانات ملتوی

بورڈ حکام کے مطابق 28 مئی کو میٹرک کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، ثانوی تعلیمی بورڈ کے مطابق 21 اور 27 مئی کے درمیان ملتوی کیے جانے والے امتحانات بعد میں لیے جائیں گے، اس حوالے سے شیڈول جاری کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 16 مئی کو محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ اگلے 10 دنوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں کو شدید گرمی کی لہریں اپنی لپیٹ میں لے لیں گی۔

پنجاب میں شدید گرمی؛ 25 مئی سے اسکولوں کی چھٹیوں کا فیصلہ

محکمہ موسمیات نے جاری ایڈوائزری میں انتباہ دیا تھا کہ بالائی فضا میں ہائی پریشر کی موجودگی کے نتیجے میں ملک کے بیشتر حصوں بالخصوص پنجاب اور سندھ میں 21 مئی تک ہیٹ ویو جیسی صورتحال اور 23 سے 27 مئی تک شدید ہیٹ ویو ہوگی۔

سندھ اور پنجاب میں 21 سے 23 مئی تک دن کے وقت کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ جبکہ 23 سے 27 مئی تک 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ظاہر کی گئی تھی۔

55 / 100

One thought on “ہیٹ ویو الرٹ کے پیش نظر کراچی میں میٹرک کے امتحانات ملتوی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!