ٹورنٹو جانے والا طیارہ 4 گھنٹے فضا میں رہنے کے بعد واپس کراچی آگیا

تشکر نیوز: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا اسلام آباد سے ٹورنٹو جانے والا طیارہ کیپٹن کی جانب سے ایک تکنیکی خرابی کی نشاندہی پر روس کی فضاؤں سے واپس کراچی کی جانب موڑ لیا گیا۔

تشکرنیوز کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے نے شیڈول کے مطابق 268 مسافروں کے ساتھ ایک گھنٹے تاخیر سے اسلام آباد سے ٹورنٹو کے لیے اڑان بھری۔

ٹورنٹو جانے والا طیارہ 4 گھنٹے فضا میں رہنے کے بعد واپس کراچی آگیا

ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ نے کہا کہ پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 781 ایک تکنیکی خرابی کے باعث واپس کراچی کی جانب موڑ لیا گیا، طیارہ 4 گھنٹے فضا میں رہا، جسے روس کی فضاؤں سے واپس کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ جہاز کے کیپٹن کی جانب سے تکنیکی خرابی کی نشاندہی کرنے کے بعد فوری طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ جہاز کو واپس کراچی پہنچایا جائے۔

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ترجمان نے دعویٰ کیا کہ پی آئی اے کے طیارے میں آنے والی تکنیکی خرابی معمولی تھی لیکن کیپٹن نے اٹلانٹک اوشین پر طویل فلائٹ کا خطرہ مول لینے کے بجائے واپس کراچی کا رخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ طیارے کا رجسٹریشن نمبر AP-BGZ ہے اور اس میں پہلے بھی اسی قسم کی خرابی رپورٹ ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ طیارے کو واپس کراچی لانے کا فیصلہ انجینئرنگ بیس پر بہتر انتظامات اور اسپیئر پارٹس کی دستیابی کی وجہ سے کیا گیا، جب کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارے کو اتارنے سمیت مسافروں کے ہوٹل اخراجات کا بندوبست کرلیا گیا ہے۔

ٹورنٹو جانے والی یہ فلائٹ آج بروز ہفتہ دن ایک بجے اڑان بھرے گی۔

56 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!