سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد گرفتار

تشکر نیوز: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) سندھ اور وفاقی حساس ادارے نے کراچی کے علاقے نورس چورنگی منگھوپیر روڈ پر ٹارگیٹڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

تشکر نیوز کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی سندھ نے بتایا کہ ملزم یوسف خان عرف گل یوسف کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر عظمت اللہ گروپ سے ہے، جس کے قبضہ سے امریکی ساختہ دستی بم برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد گرفتار

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نے 2006 میں تحریک طالبان پاکستان سے منسلک ہوا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کی جو کارروائیاں کیں، ان میں 2009 میں سیلہ سوئی قلعہ جنوبی وزیرستان ایف سی پر حملہ کمانڈر نور ولی کی سر براہی میں کیا، اور سروکئی پیسہ جنوبی وزیرستان میں ایف سی کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا کیا، جس میں 6 جوان زخمی ہوئے۔

آئی ایم ایف کے مطالبے پر پیٹرولیم مصنوعات پر کاربن ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کراچی میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا، مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

55 / 100

One thought on “سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!