جب گھر سے نکلتی ہوں تب کندھوں پر ذمہ داری کا احساس ہوتا ہے، مریم نواز

تشکر نیوز: وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جب میں گھر سے نکلتی ہوں تب کندھوں پر ذمہ داری کا احساس ہوتا ہے

مریم نواز نے لاہور ایلیٹ فورس پنجاب کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت جہاں انہوں نے خود بھی پولیس کی وردی زیب تن کی ہوئی تھی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، 860 ایلیٹ فورس کے جوان پاس آؤٹ ہو رہے ہیں، تقریب میں شرکت کرکے بہت خوشی ہورہی ہے، جب میں آپ کو حلف لیتے ہوئے سن رہی تھی تو میرے رونگٹے کھڑے ہورہے تھے، چاہے میں ہوں یا آپ ہوں، میں سمجھتی ہوں کہ یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے جو چند افراد کے حصے میں آتی ہے۔

جب گھر سے نکلتی ہوں تب کندھوں پر ذمہ داری کا احساس ہوتا ہے، مریم نواز

انہوں نے بتایا کہ مجھے آج جان کے خوشی ہوئی کہ پاس آؤٹ ہونے والے 860 جوانوں میں 70 خواتین ہیں، میں ان کے والدین کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں اور جب قوم کی بیٹیاں لڑکوں کے شانہ بشانہ اپنے فرائض انجام دیں گی تو ہم کو فخر ہوگا، جب بھی میں کسی شہید کو دیکھتی ہوں تو دل میں سوچتی ہوں کہ شہادت کا جذبہ بھی کیا جذبہ ہے کہ والدین اپنے بچوں کو مٹی پر قربان ہونے کے لیے اتار دیتے ہیں، میں اس جذبے کو سلام کرتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایلیٹ فورس کے 85 جوان شہید ہوچکے ہیں، میں ان شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں اور دعا کرتی ہوں کہ اللہ ان کو بلند درجات سے نوازے، قرآن کہتا ہے کہ شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، ہمیں خبر نہیں لیکن وہ لوگ زندہ ہیں، انسپکٹر جنرل کے ساتھ میرا رابطہ رہتا ہے، وہ جرات مند انسان ہیں، وہ پولیس فورس میں کافی تبدیلیاں لارہے ہیں، میں ان کو کہتی ہوں کہ ان کو جس بھی سہولت کی ضرورت ہوگی وہ ان کو ملے گی، وسائل میں کمی نہیں آئے گی۔

صدر مملکت نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے امکان کو مسترد کردیا

مریم نواز نے کہا کہ پولیس چوکیوں پر حملے ہورہے ہیں جن کو ہمارے جوان بہت بہادری سے روک رہے ہیں اور دہشتگردوں کو جہنم واصل کر رہے ہیں تو میں نے آئی جی کو کہا ہے کہ جو جدید ہتھیار انہیں چاہیے وہ لیں، اس میں رات کے اندھیرے میں دیکھنے والی دوربین بھی ہم نے دی ہیں اور ان کو وسائل میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

 

 

وزیر اعلٰی پنجاب نے کہا کہ جب میں گھر سے نکلتی ہوں تو میرے کندھوں پر ذمہ داری کا احساس ہوتا ہے، یہ وردی بہت بڑا امتحان ہے، جو حلف آپ نے اٹھا یا ہے، جو وعدے آپ نے کیے ہیں وہ نبھانے ہیں، مظلوم کی داد رسی کرنی ہے اور انصاف کے ساتھ آپ نے کھڑے ہونا ہے اور ہم پولیس پر لگے ہوئے دھبے دھوئیں گے اور لوگ اپنے گھروں میں سکون سے سوئیں گے۔

52 / 100

One thought on “جب گھر سے نکلتی ہوں تب کندھوں پر ذمہ داری کا احساس ہوتا ہے، مریم نواز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!