...

پاکستان رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کاروائی, لیاری گینگ وار کمانڈر کو گرفتار، اسلحہ برآمد

تشکر نیوز: پاکستان رینجرز (سندھ)اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لیاری سے لیاری گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو گروپ سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب 2ملزمان عبدالمبین اور زین العابدین عرف زین کو گرفتار کر لیا۔

پاکستان رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کاروائی: لیاری گینگ وار کمانڈر کو گرفتار، اسلحہ برآمد

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ وایمونیش اورمو ٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان نے 2023سے لیاری گینگ وار (وصی اللہ لاکھو گر وپ) میں شامل ہو ئے۔ وصی اللہ لاکھو کے کہنے پر کر اچی کے مختلف علاقوں کھارادر، سٹی ایریا اور لیاری میں متعد د تاجر حضرات کو بھتے کی پر چیاں اور دھمکی آمیز پیغاما ت دینے میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں اور اسلحہ کی خرید وفروخت میں بھی ملوث رہے ہیں۔

 

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کراچی کے علاقے کھارادرمیں رحمان بریانی اور ہنڈا لاکھانی شوروم پر بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہوگئے تھے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے۔ وصی اللہ لاکھو بیر ون ملک سے بھتہ وصولی کے لئے اپنا گروپ چلارہا ہے اور باہر سے بیٹھ کر ملزمان کو بھتہ وصولی کی ہدایات دیتا ہے اورشہریوں کو ڈرانے دھمکانے کے لیئے ملزمان کو اسلحہ وایمو نیشن بھی فراہم کر تا ہے۔

 

 

گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ وایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

62 / 100

2 thoughts on “پاکستان رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کاروائی, لیاری گینگ وار کمانڈر کو گرفتار، اسلحہ برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.