...

وزن کم کرنے والے انجیکشن قلبی صحت کے لیے مفید، تحقیق

لندن: ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن میں زیادتی کا شکار لاکھوں افراد کو اپنے دل کی صحت بہتر کرنے کے لیے وزن کم کرنے والے انجیکشن کا استعمال کرنا چاہیئے۔

یونیورسٹی کالج لندن میں کی جانے والی تحقیق میں 45 برس سے زیادہ کی عمر کے 17 ہزار 604 افراد کا مطالعہ کیا گیا۔ یہ افراد یا تو قلبی مرض کے ساتھ زندگی گزار رہے تھے یا پھر ماضی میں دل کے دورے یا فالج  کا شکار ہوئے تھے۔

وزن کم کرنے والے انجیکشن قلبی صحت کے لیے مفید، تحقیق

تحقیق میں معلوم ہوا کہ سیمگلوٹائڈ کے استعمال سے دل کے مسئلے میں مبتلا زیادہ وزن رکھنے والے افراد میں قبل از وقت موت، دل کے دورے یا فالج کے امکانات میں  20 فی صد تک کمی دیکھی گئی۔

یونیورسٹی کالج لندن سے تعلق رکھنے والے پروفیسر جان ڈینفیلڈ کا کہنا تھا کہ یہ نتائج 1990 کی دہائی میں کولیسٹرول ختم کرنے والے اسٹیٹنس کی کامیابی کے بعد دل کے حوالے سے سب سے بڑی کامیابی ہوسکتی ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس 75 ہزار کی سطح عبور کرگیا

برطانیہ میں تقریباً 80 لاکھ افراد قلبی مرض میں مبتلا ہیں اور پروفیسر ڈینفیلڈ کے مطابق ان میں نصف افراد جو زیادہ وزن کے مسئلے سے دوچار ہیں ان انجیکشن سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

موٹاپے کے عنوان سے منعقدہ یورپین کانگریس میں ان کا کہنا تھا کہ ٹرائل میں حاصل ہونے والے نتائج کے مطابق ان انجیکشنز نے مریض کا وزن کم نہ ہونے کے باوجود دل کی صحت بہتر کی تھی۔ معاشرے میں ایسے بہت سے لوگ ہوں گے جو ان ادویات سے فائدہ اٹھائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سائنس دان وزن کم کرنے پر توجہ دے رہے ہیں لیکن کچھ اور ایسا ہو رہا ہے جس سے قلبی نظام کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

 

 

55 / 100

One thought on “وزن کم کرنے والے انجیکشن قلبی صحت کے لیے مفید، تحقیق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.