...

ممبئی: طوفان کی شدت سے بل بورڈ گرگیا، 14 افراد ہلاک، 74 زخمی

بھارت کے شہر ممبئی میں طوفانی ہواؤں کے باعث 120 فٹ لمبا بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک اور 74 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی (رائٹرز) کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے معاشی حب ممبئی میں طوفانی ہواؤں کے باعث ایک بڑے سائز کا بل بورڈ پیٹرول پمپ پر گرگیا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

ممبئی: طوفان کی شدت سے بل بورڈ گرگیا، 14 افراد ہلاک، 74 زخمی

ممبئی کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ممبئی میں گھاٹ کوپر کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب اچانک تیز ہوائیں چل پڑی جس کے نتیجے میں روڈ پر لگے تقریباً 120 فٹ کا بل بورڈ ایک پیٹرول پمپ اور کچھ گھروں پر جاگرا۔

آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور آٹے کے خلاف جاری ہڑتال ختم

حادثے کے بعد ممبئی میں بدترین ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے باعث ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بھی متاثر ہوا تاہم حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

ممبئی میونسپل کارپوریشن کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 74 افراد کو اسپتال لے جایا گیا جن میں سے 14 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جب کہ 31 افراد کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔

56 / 100

2 thoughts on “ممبئی: طوفان کی شدت سے بل بورڈ گرگیا، 14 افراد ہلاک، 74 زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.