تشکرنیوز: گندم خریداری کے عمل میں غفلت برتنے اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ایگری کلچرل اسٹوریج اور سروسز کارپوریشن (پاسکو) کے منیجنگ ڈائریکٹر،جنرل مینیجر پروکیورمنٹ کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔
تشکر نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت گندم کی طلب و رسد، خریداری کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔
وزیراعظم کا گندم بحران پر ایم ڈی پاسکو سمیت 2 افسران کو معطل کرنے کا حکم
وزیراعظم نے کہا کہ کسانوں کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے،حکومت ملک میں غذائی تحفظ یقینی بنانے کے حوالے سے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔
اس دوران وزیراعظم نے سوال کیا کہ گندم کی خریداری کے عمل کے لئے موبائل ایپلی کیشن تیار کیوں نہیں کروائی گئیں؟
گندم خریداری کے عمل میں غفلت برتنے اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر وزیراعظم نے پاسکو کے منیجنگ ڈائریکٹر،جنرل مینیجر پروکیورمنٹ کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔
شہباز شریف نے کہا کہ گندم کی خریداری کا عمل صاف اور شفاف بنانے کے حوالے سے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔
بابر اعظم دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20 کپتان بن گئے
وزیراعظم نے اس سلسلے میں موبائل فون ایپلی کیشن تیار کرنے کی تاکید کرتے ہوئے پاسکو کے اسٹاک کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت کی۔
شہباز شریف نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسان کے معاشی تحفظ کے لیے اجناس کی انشورنس کو یقینی بنایا جائے،پاسکو 4 لاکھ میٹرک ٹن اضافی گندم کی شفاف اور مؤثر طریقے سے خریداری کرے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کسان کا نقصان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اچھی کارکردگی دکھانے والے پاسکو مراکز اور افسران کا انتخاب کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے،حکومت ملک میں غذائی تحفظ کے حوالے سے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔
پس منظر
واضح رہے کہ ملک بالخصوص پنجاب میں ان دنوں حکومت کی جانب سے کسانوں سے گندم نہ خریدے جانے کے باعث کسان سراپا احتجاج ہیں۔
29 اپریل کو گندم خریداری کے حوالے سے مسائل کے خلاف کسانوں کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کے اعلان کے بعد کسان بورڈ کے صدر رشید منہالہ سمیت 30 سے زائد کسانوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
کسانوں کے احتجاج اور اپنے دعوے کے کئی روز بعد حکومت پنجاب گندم کی خریداری پر واضح پالیسی نہیں دے سکی تھی۔
حکومتی اراکین کی جانب سے گندم کے اس بحران کا ذمہ دار نگران حکومت کی جانب سے ضرورت سے زیادہ گندم درآمد کرنے کو قرار دیا جارہا تھا۔
2 مئی کو گندم کے بحران پر سیکریٹری قومی غذائی تحفظ اور تحقیق محمد آصف کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم بحران پر نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی محمد آصف کو عہدے سے ہٹایا تھا، اس سلسلے میں کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا تھا۔