پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

تشکر نیوز: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

صدر مملکت نے آزاد کشمیر کی صورت حال پر آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 مئی سے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت کمی کے امکانات عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 6.32 ڈالر فی بیرل کم ہونے کے بعد پیدا ہوئے ہیں جو اب تقریباً 99.93 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں۔

ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 9.70 روپے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے۔ عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت 99.08 ڈالر فی بیرل ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے 30 اپریل کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 74 پیسے تک کمی کا اعلان کیا تھا۔ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی تھی۔

 

 

48 / 100

One thought on “پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!