طلبہ اور اساتذہ کا جی ایچ کیو کا دورہ ، 9 مئی واقعات کی مذمت

تشکرنیوز: افواج پاکستان اور شہداء سے اظہار یکجہتی کے لیے طلباء اور اساتذہ کی جی ایچ کیو یادگار شہداء آمد،  طلباء اوراساتذہ نے یادگارشہداء پر پھول رکھے اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔

طلبہ اور اساتذہ کا جی ایچ کیو کا دورہ ، 9 مئی واقعات کی مذمت

تفصیلات کے مطابق شرکاء نے شمعیں روشن کرکے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ، شرکاء نے پاکستان کے جھنڈے اور شہداء کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔اس موقع پر طلباء کا کہنا تھا کہ؛

کراچی: فوجی افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، تمغہ امتیاز ملٹری، تمغہ بسالت سے نوازا گیا

9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،اس دن کو رونما ہونے والے تمام واقعات کی ہم مذمت کرتے ہیں،ہم پاکستان اور پاک آرمی کے ساتھ کھڑے ہیں،،ہم اپنے شہداء کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے،ہم شہداء اور ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے آئے ہیں،ہم اپنی افواج پر فخر کرتے ہیں، پاک فوج ہے تو پاکستان ہے۔

 

 

58 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!