یو ایس سینٹ کام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) کا دورہ کرکے وہاں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور کمانڈر سینٹ کام جنرل مائیکل ایرک کوریلا کے درمیان جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات کے دوران مشترکہ دلچسپی کے امور  بالخصوص علاقائی سلامتی کے معاملات میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یو ایس سینٹ کام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں اطراف نے مشترکہ ٹریننگ کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ سینٹ کام اور پاک فوج کے درمیان تربیتی معاملات کو بڑھانے کی ضرورت کا بھی اعادہ کیا گیا۔

نومئی کے منصوبہ سازوں ، کرداروں کیساتھ سمجھوتہ ہوسکتا ہے، نہ ہی کوئی ڈیل، آرمی چیف کا واضح اعلان

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر سینٹ کام جنرل کوریلا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی بھی تعریف کی۔

 

 

57 / 100

One thought on “یو ایس سینٹ کام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!