پاکستان کو اگلے مالی سال کیلئے 23 ارب ڈالر کے قرضوں کی ضرورت

تشکر نیوز: پاکستان کو اگلے مالی سال 23 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضوں کی ضرورت ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وزارت کو توقع ہے کہ دوست ممالک سے 12 ارب ڈالر کا قرضہ لیا جائے گا، اس ضمن میں حکام 2024-2025 میں سعودی عرب سے 5 ارب ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 3 ارب ڈالر اور چین سے 4 ارب ڈالر کے رول اوور مانگ رہے ہیں۔

تاوان نہ ملنے پر 12 سالہ بچہ قتل، مرکزی ملزم بہنوئی گرفتار

ذرائع نے بتایا کہ چین کے ساتھ نئے مالیاتی انتظامات کے امکانات ہیں جنہیں نئے وفاقی بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔

دریں اثنا، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قرضہ پروگرام سے اگلے مالی سال میں 1 ارب ڈالر سے زائد اضافی فنڈز ملنے کی توقع ہے، ذرائع نے مزید کہا کہ ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے نئی بیرونی فنانسنگ کو بھی بجٹ کے تخمینوں میں شامل کیا گیا ہے۔

 

 

وزارت خزانہ کے ذرائع نے مزید کہا کہ قرض کے نئے پروگراموں پر کام جاری ہے اور وفاقی حکومت اس عمل کو تیز کرنے کے لیے مختلف قرض دینے والے شراکت داروں سے روابط کر رہی ہے۔

50 / 100

One thought on “پاکستان کو اگلے مالی سال کیلئے 23 ارب ڈالر کے قرضوں کی ضرورت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!