تشکر نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ اقتدار پرستوں نے ہوس میں وہ کر ڈالا جو دشمن بھی نہ کرسکا۔ سانحہ 9 مئی کے حوالے سے جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچانا ضروری ہے، قوم 9 مئی کو بھولے گی نہ معاف کرے گی۔
9 مئی کو اقتدار پرستوں نے ہوس میں وہ کر ڈالا جو دشمن بھی نہ کرسکا: مریم نواز
انہوں نے کہا کہ 9 مئی تاریخ کا سیاہ باب ہے جس روز اقتدار پرستوں نے ہوس میں وہ کر ڈالا جو دشمن بھی نہ کرسکا، ہوس پرستوں نے قوم کی عزت و حرمت کی ریڈ لائن کراس کی، پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچانا ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قومی ادارے کو کمزور کرنے کی سازش اور مجرم بے نقاب ہوچکے ہیں، سیاست کی خاطر ملک و قوم کا وقار پامال کرنے والے معافی کے مستحق نہیں ہو سکتے، نفرت کی آگ میں سلگتے کردار اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔
سانحہ 9 مئی خود ساختہ اور تنگ نظر انقلاب لانے کی ناکام کوشش تھی، آئی ایس پی آر
مریم نواز نے مزید کہا کہ قوم 9 مئی کے ہر کردار کو جان چکے ہیں، ان کے مکروہ چہرے پہچان چکے، عہد کرتے ہیں کہ اب 9 مئی کبھی نہیں ہونے دیں گے، 9 مئی کرنے والے تاریخ کے کوڑا دان میں نظر آئیں گے۔