...

اپریل میں مہنگائی کی شرح 17.34 فیصد ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات

تشکرنیوز: ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان بھر میں اپریل کے دوران مہنگائی کی شرح 17.34 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

تشکر نیوز کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 2024 کے مقابلے اپریل میں مہنگائی 0.43 فیصد کم ہوئی، اپریل میں مہنگائی کم ہوکر 17.34 فیصد رہی۔

اپریل میں مہنگائی کی شرح 17.34 فیصد ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارچ میں مہنگائی کی شرح 20.68 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ جولائی تا اپریل مہنگائی کی اوسط شرح 25.97 فیصد تھی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی میں 0.09 فیصد کمی ہوئی، اپریل میں دیہی علاقوں میں مہنگائی میں 0.93 فیصد کمی ہوئی.

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 19.40 فیصد رہی جبکہ گزشتہ ماہ دیہی علاقوں میں مہنگائی 14.46 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

53 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.