گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ

تشکر نیوز: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ۔۔ طالب علموں نے بھرپور تالیاں بجا کر گورنر سندھ اور وفاقی وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔۔

طالب علموں سے کہتا ہوں مایوس نہیں ہونا۔۔ گورنر سندھ۔۔ ہمارے سپہ سالار سرحدی دہشت گردی کے ساتھ معاشی دہشت گردی کا مقابلہ بھی کررہے ہیں روزگاراسکیم کے تحت کاروبار کے لئے ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپیہ دیا جائے گا

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ

گورنر سندھ کے فلاحی  اقدامات کا سنتا آیا ہوں آج یہاں دیکھنے کا موقع بھی مل رہا ہے،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی گورنر سندھ نے آئی ٹی مارکی کی صورت میں ایک چھوٹا شہر آباد کردیا ہے یہ کام گورنر سندھ کامران ٹیسوری ہی کرسکتے ہیں۔۔ محسن نقوی

 ملاقات میں ملک کی سیاسی و معاشی صورت حال ، امن و امان کے قیام میں سیکیورٹی اداروں کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں امن و امان کے قیام کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا گیا جب کہ جرائم کے خلاف بلا تفریق اقدامات یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ جرائم کے خاتمہ کے لئے وفاق و صوبہ ایک پیج پر ہیں، شہر قائد سے اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لئے بھرپور اقدامات ضروری ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام میں شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے جب کہ وفاقی وزیر داخلہ نے گورنر سندھ کے فلاحی اقدامات کی تعریف کی۔

56 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!