پی ٹی آئی کبھی الیکشن سے پیچھے نہیں ہٹے گی‘ بلے سے محروم نہیں ہوں گے، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کبھی الیکشن سے پیچھے نہیں ہٹے گی‘ بلے سے محروم نہیں ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جس طریقےسے ہم نے انٹرا پارٹی الیکشن کرائے ویسے کسی نے نہیں کرائے، ہماری واحد پارٹی ہے جس کے پاس ووٹرز کا بہترین ڈیٹا موجود ہے، بڑے عرصے سے پی ٹی آئی کو زیر عتاب لایا جا رہا ہے لہٰذا بلے کا نشان چھیننے کی کوشش عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی، ہم پہلے تو بلے سے محروم نہیں ہوں گے اور پی ٹی آئی کبھی الیکشن سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔اس موقع پر پی ٹی آئی وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پارٹی انتخابات کے بعد 7 روز میں انتخابی نشان الاٹ کیا جانا ہے، ہم نے کہا جلد بلے کے نشان کا سرٹیفکیٹ دیا جائے، یہ بھی بتایا اس فیصلے سے الیکشن کمیشن سے متعلق اچھا تاثر نہیں جائے گا، 14 درخواست گزاروں نے دلائل کے بجائے الیکشن کمیشن سے وقت مانگا، ہماری نظرمیں یہ درخواستیں قابل سماعت نہیں، الیکشن تو ہم نے لڑنا ہے اور پی ٹی آئی انتخابات میں حصہ لے گی، ہم سامنے طوفان دیکھ رہے ہیں جس کے لیے حکمت عملی بنانا ہوگی، سپریم کورٹ نے کہہ دیا الیکشن کے لیے 8 فروری کی تاریخ پتھر پر لکیر ہے۔

 

 

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن درخواست پر سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، اکبرایس بابر سمیت دیگر درخواست گزار بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کیا تھا، اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات دوبارہ کرنے کی استدعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!